طبی عملے کے33 افراد بغاوت کے الزام میں زیر حراست

گولن تحریک کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں مشرقی صوبے ادییمان میں ایک ہسپتال کے چیف فزیشن اور نیوٹریشنسٹ سمیت تینتیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ریاست کے زیر اہتمام چلنے والی خبر ایجنسی انادولو نیوز کے مطابق 33 مشکوک افراد کو محکمہ صحت میں مبینہ آرگنائزیشن میں حصہ لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

ترک حکومت نے پندرہ جولائی کی بغاوت کی کوشش کا الزام تحریک پر لگایا ہے اوراب تک کریک ڈاون میں 120,000 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *